ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز کا اہلکاروں کےتحفظ کیلئے احسن اقدام

dig operations office lahore
کیپشن: dig operations office lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کااہلکاروں کےتحفظ  کیلئےفیصلے۔ڈبل کیبن گاڑیوں کے گن مین باہر نہیں بلکہ گاڑی کے اندر بیٹھنے کی ہدایت جا ری کر دی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھنے سے جانی نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے جبکہ سرد موسم میں طبیعت خراب ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں،ڈبل کیبن گاڑیوں کےاندر بیٹھنے سے موسم کی شدت اور سموگ کی صورتحال میں بھی اس فیصلے سے اہلکاروں کو تحفظ ملے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس پاکستان کی بہترین فورس میں شمار ہوتی ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز   کا کہنا تھا کہ  لاہور پولیس کے افسران اپنے کنڈکٹ کو مثالی بنائیں۔شہریوں کوپولیس کے برتاؤ میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔شہری بھی سکیورٹی انتظامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

 دوسری جانب ایس پی سٹی رضوان طارق کا سٹی ڈویژن کے ہاٹ سپاٹ اور کرائم پاکٹ ایریا کی چیکنگ،ایس پی سٹی رضوان طارق نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاران و افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں ۔ ایس پی سٹی نے دوران چیکنگ سرکل افسران کو کرائم کنٹرول کے حوالہ سے بریفنگ دی انکا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں،مؤثر اقدامات اپناتے ہوئے پیٹرولنگ جاری رکھیں، ایس پی سٹی رضوان طارق  کا کہناتھا کہ  دوران چیکنگ اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں،تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دیں،کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔