20 پولیس افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی، ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کردیا گیا

20 پولیس افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی، ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)محمدہارون جوئیہ اور شوکت علی سمیت 20 پولیس افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے محمد ہارون جوئیہ اور شوکت علی کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دید ی ہے۔ایس پی رانا طاہر رحمان، عارف شہباز وزیر،سمیع اللہ،عثمان باجوہ اور طارق عزیزکو ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دی گئی ہے۔راناشجاعت علی، ذوالفقار احمد،محمودالحسن گیلانی،شاہدمحمودشیخ کو بھی ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دے دی گئی ہے۔
اسی طرح سعادت علی یاسین، خالدمصطفیٰ کورائی، ثاقب ابراہیم ،ظفراقبال ملک،قمررضاجسکانی،محمداشفاق، غلام مرتضیٰ تبسم،فضل حامد اور انعام ریاض کو بھی گریڈ19میں ترقی دے کر ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا ہے۔