ایل ڈی اے آپریشن :6 عمارتیں سیل،ایک پر بلڈوزر چلادیا

ایل ڈی اے آپریشن :6 عمارتیں سیل،ایک پر بلڈوزر چلادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے کا کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن،ریسٹورنٹس ،5عمارتیں سیل ،سٹیٹ آفس مسمار کردیا ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ نے گلبرگ میں ریسٹورنٹس اور دفاتر سمیت پانچ عمارتیں سر بمہر کردیں ۔ پلاٹ نمبر 277 بلاک اے تھری گلبرگ تھری پر قائم ندیم تکہ سر بمہر کردیا گیا ۔ پلاٹ نمبر 407 اے ون گلبرگ تھری پر قائم بن قطب کا دفتر سالانہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیا گیا۔

پلاٹ نمبر 79 بلاک بی تھری گلبرگ پر واقع غوری ٹائر کا دفتر ،پلاٹ نمبر 132 بلاک ایم گلبرگ تھری پر واقع گارمنٹس کا دفتر بھی سالانہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیاگیا ۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق عمارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کمرشلائزیشن فیس واجب الادا ہے۔

 دوسری جانب ایل ڈی اے سٹی میں انکروچمنٹ کیخلاف جوائنٹ آپریشن  کرتے ہوئے نوٹیفائیڈ ایریا میں کندن اسٹیٹ کا دفتر مسمار کردیا گیا، اسٹیٹ مینجمنٹ ، انفورسمنٹ ، ٹاون پلاننگ نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ ایل ڈی اے سٹی نوٹیفائیڈ حدود میں کندن اسٹیٹ کا دفتر مسمار کردیا گیا ۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق کندن اسٹیٹ کا دفتر ایل ڈی اے سٹی کے حدود میں تھا جس کو نوٹسز بھی کئے گئے تاہم کام نہ رکنے پر آپریشن کیا گیا ۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی ہدایت پر کیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عزیز نے عملے کیساتھ کارروائی کی ۔

یاد رہے ایل ڈی اے کا شہر کے تمام انڈر پاسز کو خوبصورت بنانے کے لئے تزئین و آرائش کا فیصلہ، تمام انڈر پاسز کے پرکشش ڈیزائن تیار کرلئے گئے، منسوب شخصیات کی تصاویر اجاگر کی جائیں گی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنیئرنگ ونگ کی جانب سے وارث میر، چاکراعظم، حبا خاتون انڈر پاس سمیت لاہور کینال کے تمام انڈر پاسز کے پرکشش ڈیزائن تیارکرلیے گئے ہیں۔ چاکراعظم انڈر پاس کو مغلیہ آرکیٹیکچر سے سجانے کی آپشن تیار کی گئی ہے۔ کشمیری شاعرہ حبا خاتون کے نام کے انڈر پاس کو شاعرہ کی شناخت سے اجاگر کیا جائے گا جبکہ شاعرہ کی تصاویر اور شاعری کندہ کی جائےگی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer