چودھری پرویزالہیٰ کا اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے والوں کو کرارا جواب

چودھری پرویزالہیٰ کا اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے والوں کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی،، حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے، کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کر سکتا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی، نوازشریف کے معاملے پر بھی جو کہا عمران خان کے فائدے کیلئے کہا۔ مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے دوران بھی ٹکراؤ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا، ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کیلئے دھرنے کے دوران مولانا فضل الرحمن سے رابطے کیے تھے جو درست ثابت ہوئے۔

چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ دھرنوں میں امن و امان رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔