"نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ق لیگ اتحادی تھی اور رہے گی، صوبائی وزیر اسلم اقبال بولے جہاں پتنگ بازی ہوگی وہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل ہوں گے۔

ڈھولنوال میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا وزیراعظم پہلے بھی چھٹی پر جاتے ہیں، پیر سے شیڈول کے مطابق میٹنگز ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ نواز شریف کا خاندان عدالتوں سے فرار ہے اس لیے ان سے انڈیمنٹی بانڈ مانگے تھے، نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کی۔

صوبائی وزیر اسلم اقبال نے اپنے حلقہ میں پتنگ بازی دیکھی تو بولے اس کا نتیجہ متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھگتنا ہوگا۔ مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 21 سے 20 کروڑ تک پورے پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف جرمانے کرچکے ہیں۔ انہوں نے ٹماٹر کی قیمتیں میں اضافہ کہ وجہ ہندوستان سے تجارت نہ ہونا اور سندھ کی فصل میں تاخیر کو قرار دیا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سموگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر 2020 تک تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ڈھولنوال میں یثرب کالونی میں واٹر سپلائی، چاہ پیپل میں بجلی سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔