ڈھائی فٹ کےدولہا کو خوابوں کی شہزادی مل گئی

ڈھائی فٹ کےدولہا کو خوابوں کی شہزادی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) والٹن روڈ کا  ڈھائی فٹ  نورمحمد رشتہ ازدواج میں بندھ گیا، پست قد نور کی شادی رمشاء سےانجام پائی، نور محمد کہتا ہے کہ چھوٹے قد والےافراد کا دل چھوٹا نہیں ہوتا۔

والٹن روڈ کےمقامی میرج ہال میں نور محمد اور رمشاء کی دعوت ولیمہ میں دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نےنوبیاہتے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پست قد نورمحمد کا کہنا تھا کہ چھوٹے قد والے افراد کو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے، آج وہ بہت خوش ہیں، دلہن رمشاء نےامید ظاہر کی کہ انکی ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer