ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چلاس کے دو بیمار بچوں کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چلاس کے دو بیمار بچوں کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع چلاس سے تعلق رکھنے والے دو بیمار بچوں کو بذریعہ ایئر ایمبولنس لاہور منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق سٹنیاں، چلاس سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ ثناء اللہ ولد صابر حسین اور 14 سالہ عطاء اللہ ولد صابر حسین موروثی گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ریسکیو 1122 کی دو گاڑیاں خصوصی طور پر چلاس بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے روانہ کی گئیں جبکہ دونوں بچوں کو مکمل نگہداشت کے ساتھ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق پی کے ایل آئی میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بچوں کے مکمل علاج اور نگہداشت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عوام کی بلا تفریق خدمت ہے اور چلاس کے بچوں کی ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی اسی وژن کا عملی مظہر ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز انسانیت کی خدمت کو سیاست سے بالاتر رکھنا جانتی ہیں۔