ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز، ہمسایہ ملک داخلی انتشار پر توجہ دے: ترجمان بلاول ہاؤس

بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز، ہمسایہ ملک داخلی انتشار پر توجہ دے: ترجمان بلاول ہاؤس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پہلے اپنے داخلی انتشار اور بڑھتی ہوئی نفرت پر توجہ دے۔

 سریندر ولاسائی نے کہا کہ خطے کی جغرافیہ اور تاریخ بدلنے کے خواب اب پرانے ہو چکے ہیں پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا کیونکہ پاکستان ایک خودمختار ایٹمی طاقت ہے اور اپنی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہیں۔

 ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ بھارت میں ذات پات، مذہبی امتیاز اور انسانی نابرابری انسانیت کیلئے شرمناک ہے جبکہ لاکھوں دلت، مسلمان اور اقلیتیں روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔

  ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں بھارت میں انتہاپسندی اور مذہبی نفرت میں اضافہ ہوا۔

 سریندر ولاسائی نے نریندر مودی کو “قصائیِ گجرات” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

  انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی بھارت کے خطرناک عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے جبکہ پاکستان امن، استحکام اور علاقائی تعاون پر یقین رکھتا ہے۔