ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں باسکٹ بال کا فروغ، فیبا کا مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان میں باسکٹ بال کا فروغ، فیبا کا مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیبا نے پاکستان میں باسکٹ بال کے فروغ کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 فیبا وفد کی حکومتی، اولمپک اور فیڈریشن حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں  ملاقاتوں میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا  جبکہ پاکستان کو عالمی باسکٹ بال نقشے پر نمایاں مقام دلانے کیلئے تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

 دوسری طرف فیبا ایشیا نے پاکستان میں باسکٹ بال کی ترقی کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا  ہے ہیگوپ خاجیریان کی قیادت میں فیبا وفد نے پاکستان کا مکمل دورہ کیا   دورے میں وفاقی حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے باسکٹ بال کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں باسکٹ بال کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا ہے جہاں  ہیگوپ خاجیریا نے کہا کہ پاکستان خطے کی اہم قومی باسکٹ بال فیڈریشن ہے۔

واضح رہے کہ  فیبا اور پاکستانی سپورٹس سٹیک ہولڈرز کے درمیان مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے۔