سٹی 42: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا پری ٹور کیمپ 20 سے 23 مئی تک لاہور میں ہوگا۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ہوگی جبکہ پاکستان ویمن ٹیم 25 مئی کی صبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگی پاکستان ویمنز ٹیم میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 ملکی ٹی 20سیریز کھیلےگی۔
سہہ ملکی ٹی 20 سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائےگی جسکے لیے پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچے گی جبکہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 12 جون سے شروع ہوگا۔