ابوبکر ارشد:عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں اور خریداروں کا رش بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں بکرے، دنبے، چھترے، بیل اور اونٹوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ منڈی میں خیموں، پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے تسلی بخش انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
تاہم اس سال مہنگائی نے مویشی منڈیوں کا رنگ کچھ پھیکا کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانور گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 سے 25 ہزار روپے تک مہنگے ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے خریداری میں احتیاط برتی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بیوپاریوں کا مؤقف ہے کہ اخراجات میں اضافے کے باعث وہ کم قیمت پر جانور فروخت کرنے سے قاصر ہیں، جبکہ گاہک بھی زیادہ قیمت دینے سے گریز کر رہے ہیں، جس سے خرید و فروخت کا عمل سست روی کا شکار ہے۔