ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت،شہری تشویش میں مبتلا

 ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت،شہری تشویش میں مبتلا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کاوش میمن)کراچی میں گیس کی بندش کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی  کی تین سو اسّی سے چار سو روپے فی کلو تک فروخت جا ری ہے جبکہ شہریوں نے گیس کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہرقائدمیں چھٹی والے دن بھی گیس بندش کی چھٹی نہ ہوسکی اوراتوار کے روز شہری ایل پی جی دکانوں پر پہنچ گئے،شہری سرکاری قیمت سے 76 روپے کلو مہنگی استعمال کرنے پر مجبورہیں کیونکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 380 سے 400 روپے کلو تک گیس فروخت کی جارہی ہے۔

شہریوں کاکہناہے کہ گیس آتی نہیں بل وقت پر آتا ہے ،ایل پی جی اضافی بوجھ بن رہی ہے کیونکہ گیس نہ ہونے کے باعث مہنگی ایل پی جی استعمال  کرنی پڑتی ہے۔