سٹی42 : برائلرمرغی کاگوشت غریب کی پہنچ سےدور,ایک ہفتےمیں گوشت150روپےکلو تک مہنگاہوگیا۔ریٹ کا تعین نہ ہونے پر گوشت 680 روپے کلو تک فروخت۔صافی گوشت 800 روپے فی کلوتک فروخت ہونےلگا۔ونگز 450 ،کلیجی پوٹہ 450 ،گردن 225 روپے میں فروخت۔
سرکاری ریٹ لسٹ پر برائلر گوشت کے نرخ کا تعین نہ ہونے کی پالیسی عوام کے گلے پڑگئی،، غریب کی پہنچ سے مرغی کا گوشت بھی دور ہوگیا،گزشتہ ایک ہفتے میں برائلر گوشت 150 روپے کلو تک مہنگا ہوگیا،۔سرکاری ریٹ لسٹ پر 397 ہول سیل قیمت مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 440 روپے کلو تک کیا جارہا ہے ۔مارکیٹ میں برائلر گوشت 680 روپے کلو تک فروخت ہو رہاہے، صافی گوشت 800 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے،جبکہ ونگز 450 روپےکلیجی پوٹہ 450روپے،گردن 225 روپے ،بون لس 900 روپے کلو تک بیجا جارہا ہے۔