ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ، ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے تک پہنچ گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 185 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پشاور میں چینی کی قیمت میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران 5 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا جس کے بعد پشاور ملک بھر میں سب سے مہنگی چینی فروخت کرنے والا شہر بن گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 81 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 143 روپے 75 پیسے فی کلو تھی، جو اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکس مل قیمت 168 روپے ہے جبکہ وفاق کی مقرر کردہ ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلو ہے، لیکن اس پر عملدرآمد کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا۔