کو مل اسلم: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں زیادتی کا شکار ہونے والی کمسن بچی اور اس کے والدین سے ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس افسوسناک واقعے پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔ انہوں نے متاثرہ کے والدین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
حنا پرویز بٹ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ کیس کی روزانہ نگرانی کی جائے تاکہ انصاف میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معصوم بچی اپنے گھر میں اکیلی تھی.
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ درندہ صفت مجرم کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور کوئی مستقبل میں ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کی ہمت نہ کرے۔
حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول میں ہر قدم پر ان کا ساتھ دے گی۔