ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 آج دوبارہ شروع، میچ سے قبل پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا

پی ایس ایل 10 آج دوبارہ شروع، میچ سے قبل پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹائٹل دوڑ آج 9 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کی پشاورزلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی کراچی کنگز سے ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرزاورپشاورزلمی کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے لازمی میچز جیتنے ہوں گے، گزشتہ سال کی رنرزاپ ٹیم ملتان سلطانز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے جبکہ پشاورزلمی، لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی، 19 مئی کو آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز سے مدِ مقابل ہوگی۔

کوالیفائراورفائنل سمیت آخری چاروں میچز 21 تا 25 مئی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج میچ سے قبل پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا، ساحر علی بگا اور اسرار شاہ اپنی پرفارمنس کا جادو بھی جگائیں گے، اسٹیڈیم میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔