ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں مستقل بنیادوں پر امن اور جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے تاہم موجودہ صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی ہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے،جو ایک اہم اور حل طلب معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اس مسئلے کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔