ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کرنے والے 3 ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ 

اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے متعدد چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 3 ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان لاکھوں مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے، ملزمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالجبار، عابد، عماد، طاہر اور یوسف جان شامل ہیں، ملزم یوسف جان گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم سلیمان، عبد الجبار اور عابد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بطور ٹیکنیشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

 ملزم عماد کو دبغری گارڈن پشاور میں واقع الشفاء ہیلتھ کئیر سے گرفتار  کیا گیا، ملزم عماد شیرین شاہ ہسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کر رہا تھا، گرفتار ملزم عماد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر شفاء میڈیکوز کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی گئی، جس کے بعد مذکورہ گودام کو سیل کر دیا گیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

الشفاء ہیلتھ کئیر ہسپتال سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کر لی گئی۔ 

واضح رہے کہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث پرائیوٹ ہسپتالوں کا ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے، دیگر ہسپتالوں میں بھی چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔