ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں محکمہ زکوۃ کو ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں محکمہ زکوۃ کو ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : پنجاب میں محکمہ زکوۃ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ 
محکمہ زکوۃ پنجاب کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جائے گا، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے سٹیئرنگ کمیٹی سے مزید سفارشات طلب کرلیں۔ کمیٹی سوشل ویلفیئر میں زکوۃ ڈیپارٹمنٹ کو ضم کرنے کا طریقہ وضع کرے گی۔ 
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو  گزشتہ روز محکمہ زکوۃ کو ختم کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں تھیں، جس پر وزیر ا علیٰ نے محکمے کو سوشل ویلفیئر میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دی تھی ۔