ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھے پانچ سو کالج ٹیچرز کی سُنی گئی

ساڑھے پانچ سو کالج ٹیچرز کی سُنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ساڑھے پانچ سو کالج ٹیچرز کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی گئی۔ 

ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی زیر صدارت پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اختر محمود اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ساڑھے پانچ سو کالج ٹیچرز کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی,  ترقی پانے والوں میں مرد اسسٹنٹ پروفیسرز اور خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز شامل ہیں۔