شہباز اور حمزہ حکومت ختم ، صدرمملکت اسمبلیاں توڑ دیں، عدالتی فیصلے کے بعد بڑے مطالبات

تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آگیا
کیپشن: PTI Reaction on Supreme Court Verdict.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ فوری نئے انتخابات کی طرف جایا جائے۔

فوادچودھری کا سپریم کورٹ کی رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ان سے جلدی جان چھوٹ گئی ہے۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی ہے۔ آج ہی شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو اپنے عہدوں سے الگ ہوجانا چاہیے۔کسی کے پاس اکثریت نہیں ، ملک نئے انتخابات کی طرف جارہا ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ عدالت نے تحریک انصاف کا موقف تسلیم کرلیا۔قوم کو عمران خان کیساتھ نکلنے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔اصل جیت ان کروڑو ں لوگوں کی ہے  جنہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے فیصلہ ہوتا ہے۔صدر سے درخواست ہے کہ اسمبلی توڑ دیں اس وقت کسی کے پاس کوئی اکثریت نہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor