ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے 25 منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

حمزہ شہباز
کیپشن: Hamza Shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز، الیکشن کمیشن نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل 12 بجے سنائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا حتمی دلائل  دئیے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے ریفرنسزپر20 مئی تک فیصلہ کرنا ہے۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی کمیشن کو پیش کی تھی۔

منحرف اراکین کے وکلا کا موقف تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتی ہے اور پارٹی پالیسی جاری نہ کرنے پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کردیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor