ڈالر ڈبل سنچری کے قریب ،مزیدمہنگاہوگیا

ڈالر ڈبل سنچری کے قریب ،مزیدمہنگاہوگیا
کیپشن: Doller
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان سے روپے کی شدید تنزلی، عوام پریشان ہوگئی,اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 198 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہوا اور اوپن مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 198 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے۔

اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 197 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں ڈالر 200 روپے کا ہونے جارہا ہے۔