شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گریجویشن مکمل ،کیا بننا چاہتے ہیں بتا دیا

Shahrukh with son
کیپشن: Shahrukh with son
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی فلم اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نےگریجویشن مکمل کر لی ، انہوں نے فائن آرٹس اور ٹی وی و فلم پروڈکشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  شاہ رخ خان کے بیٹے کی پڑھائی مکمل ہوچکی ہے آریان کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے ۔کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں اتوار کے روز کورونا ایس او پیز کے تحت گریجویشن کی ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبا و طالبات کو ان کی اسناد سے نوازا گیا۔  گریجویشن تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر  مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کی گیا جس کے بعد آریان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 خیال رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتایا تھا کا بیٹا  فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینا چاہتا ہے اور ان کی طرح اداکار نہیں بننا چاہتا ۔