لاہورہائیکورٹ میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانتوں میں اضافہ

لاہورہائیکورٹ میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)عیدالفطر سےقبل مقدمات کی سماعت کا آخری ہفتہ،ملزمان کی اپنوں میں عید منانے کی خواہش جس پرلاہورہائیکورٹ میں گرفتارملزمان کی رہائی کےلیےدرخواست ضمانتوں میں اضافہ ہوگیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت 10 ججزکل سے درخواست ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی ہدایت پر 18مئی سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران عدالت عالیہ کےججز گرفتار ملزمان کی رہائی کی درخواست ضمانتوں پر ترجیحی بنیادوں پرسماعت کریں گے،جیلوں میں بند ملزمان کی رہائی کےلیےورثاء کے وکلاء سےرابطوں میں تیزی آچکی ہے،عید قریب آنے کے باعث وکلاء کی فیسوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔ورثاء کا شکوہ ہے کہ کورونا لاک ڈوان اورعید کے باعث وکلاء نےفیسوں میں اضافہ کردیا ہے.

دوسری طرف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پرکورونا وائرس خدشات کے باعث غیر متعلقہ افراد کے ہائیکورٹ آنے پرمکمل ہابندی ہوگی،ہائیکورٹ میں کل سےصرف متعلقہ وکلاء کو عدالتوں میں آنے کی اجازت ہوگی،،پرنسپل سیٹ پردرخواست ضمانتوں کی سماعت کرنے والےججز میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس علی باقرنجفی،جسٹس سید شہبازعلی رضوی،جسٹس اسجد جاوید گھرال،جسٹس چودھری مشتاق احمد،جسٹس سردار احمد نعیم،جسٹس فاروق حیدر،جسٹس انوارالحق پنوں اورجسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  کورونا  وائرس سے مزید 5 شہری جاں بحق ہو گئے24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں  کورونا وائرس کے 112 نئے مریض سامنے آگئے۔  لاہور میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے   کورونا وائرس  کیسز  اور اموات میں  اضافے کے باعث  لاہور میں لاک ڈاؤن سخت کردیا، شہر  میں تین روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، تمام بڑی مارکیٹیں، دکانیں اور نجی دفاتر بند رہیں گے، گراسری، جنرل سٹور، کریانہ سٹور، بیکری، آٹا چکی اور ملک شاپ شام  5 بجے تک کھلیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer