کورونا وائرس وزیر اعظم ہائوس بھی پہنچ گیا

کورونا وائرس وزیر اعظم ہائوس بھی پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس وزیر اعظم ہائوس بھی پہنچ گیا ۔وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والے 4 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد ان تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا معمول کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا جن میں سے 4 اسٹاف ممبرز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


ذرائع کے مطابق مثبت ٹیسٹ آنے پر چاروں اسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور تمام احتیاطی اقدامات شروع کردیےگئے ہیں جبکہ ایس اوپیز پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک معمول کی ایکٹویٹی ہے جس میں وزیراعظم آفس اور تمام دوسرے اہم دفاتر کے سٹاف کا ریگولر چیک اپ کیا جاتا ہے۔ چند ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ان کو پہلے ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔مثبت ٹیسٹ آنے والے ملازمین میں سے کوئی بھی براہ راست کسی بھی اہم شخصیت کے ساتھ منسلک نہ تھا۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی اور اس کے چند روز بعد فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ہاؤس کو بھی باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer