نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹارہوٹل، پارکنگ پلازہ بنانے کا فیصلہ

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹارہوٹل، پارکنگ پلازہ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹارہوٹل اورپارکنگ پلازہ بنانے کا فیصلہ، صوبائی وزیرکھیل رائے تیمورکہتے ہیں نجی شعبہ کے تعاون سے منصوبہ جلدازجلد مکمل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورا وردیگر افسرشریک ہوئے۔  اجلاس میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فائیو سٹارہوٹل اور پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔

 صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کہتے ہیں حکومت قومی وسائل ضائع نہیں ہونے دیگی فائیوسٹار ہوٹل اور پارکنگ پلازہ کی تعمیرکے لئے سب سے پہلے ٹرانزیکشن ایڈوائزرکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer