ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمیوں کی چھٹیاں کب ہونگی؟ وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

گرمیوں کی چھٹیاں کب ہونگی؟ وزیر تعلیم نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے اساتذہ کے ای ٹرانسفر کیلئےآن لائن درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں کہ نئے نظام کے تحت تبادلوں کی مد میں ہونے والی کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال 50 ہزار اساتذہ کا تبادلہ کیا جاتا ہے، جس کیلئے کلرکوں کو اربوں روپے رشوت دی جاتی تھی، ای ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ گھر بیٹھے تبادلہ کراسکیں گے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا ابھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، یہ صرف ایک تجویز تھی، تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer