بریگیڈر ریٹائرڈ اعجازشاہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

بریگیڈر ریٹائرڈ اعجازشاہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر داخلہ بریگیڈر ریٹائرڈ اعجازشاہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات، گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ امن کے دشمن پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے بھی دشمن ہیں۔   

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان اورامن وامان سمیت دیگرمعاملات پر گفتگو کی گئی، کرتارپور راہداری اور بابا گرو نانک کے550 ویں جنم دن پریاتریوں کوآسان ویزے فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن سے پہلے کرتارپور راہداری کا کام مکمل کرلیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ مذہبی سیاحت کےفروغ کے لئے ملٹی پل ویزا پالیسی پر بھی غور کر رہے ہیں، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک جماعت یا حکومت نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کےخلاف قوم ایک پیج پر ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer