رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلامی خطاطی کی نمائش

رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلامی خطاطی کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ ندیم ) الحمراآرٹس کونسل کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلامی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے نمائش کا افتتاح کیا، نمائش میں 280 فن پارے پیش کیے گئے۔

الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ نمائش میں فنکاروں نے اسلامی خطاطی کے حوالے سے اپنے خیالات کو رنگوں کے ذریعے کینوس پر پیش کیا، نمائش میں اسمائے حسنیٰ، اسما محمد و قرآنی آیات کا پہلو نمایاں تھا۔

صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے کہا کہ یہاں پرانی اور جدید کیلیگرافی کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا، انہوں نے کہا کہ فن خطاطی ہمارا ورثہ ہے۔

خطاطوں نے کہا کہ انہوں نے آرکیلک، واٹر کلرز، مکس میڈیا پر کام کر کے اسلامی خطاطی کو پیش کیا ہے، نمائش سے آنیوالی نسل کو اسلامی خطاطی کے بارے میں آگاہی کا موقع ملے گا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اسی طرح کی نمائش سے ہی فنکاروں کے اندر چھپی تخلیقی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔