سٹی 42: ایران کی جانب سے خصوصی اجازت نامہ دیئے جانے پر پاکستان کا تیل بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے کراچی کی طرف رواں دواں ہے ، جہاز میں 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا ایران کے منظور شدہ راستے کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ جہازوں کو گزرنے کےلیے ایرانی منظوری لازمی ہے، ایرانی بندرگاہ پر رکنے والے 2 کارگو جہازوں نے بھی پیر کی صبح یہی راستہ اختیار کیا اور اپنی لوکیشن بھی ظاہر کرتے رہے۔
اس نئے راستے سے جہازوں کو گزرنے کے لیے تہران سے گرین سگنل درکارہے، بھارت اور ترکی سمیت کئی ممالک نے ایران سے محفوظ راہداری مانگ لی ہے، بیمہ کمپنیاں اور بینک ایرانی راستے پر بڑھتے خطرات سے پریشان ہیں۔