ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گٹر میں گرنے سے بچے کی ہلاکت، مقدمہ درج

لاہور: گٹر میں گرنے سے بچے کی ہلاکت، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: رائیونڈ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گٹر میں گرنے سے ایک بچے کی ہلاکت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے فہد کے والد بلال کی مدعیت میں درج مقدمے میں شہباز، زین، منور اور یاسین سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہےجبکہ  مقدمہ دفعہ 316 ے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے جان بوجھ کر گٹر کا ڈھکن نہیں لگایا، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

 مدعی بلال کا مؤقف ہے کہ ملزمان کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بیٹے کی ہلاکت ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔