ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست بحالی کا مظاہرہ کیا ہے۔
کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 51 ہزار کی سطح تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ مندی کے زون میں رہی تھی اور 100 انڈیکس 4 ہزار 687 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 49 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس اچانک بہتری نے سرمایہ کاروں میں اعتماد کو فروغ دیا ہے اور مارکیٹ میں امید افزا ماحول پیدا کیا ہے۔