ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

 انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں  5 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 280.22  روپے سے کم ہوکر  280.17 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے مہنگا ہوکر 281.98 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے مہنگا ہوکر 306.95 روپے، برطانوی پاؤنڈ 12 پیسے اضافے سے 364.94 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.75 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.24 روپے پر پہنچ گیا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر پر پہنچے پر روپے پر پریشر ہے ۔