جنیدریاض:میٹرک کے سالانہ امتحانات، ریاضی کے پیپر سے جعلی امیدوار پکڑا گیا۔
چیئرمین ٹاسک فورس برائے تعلیمی بورڈز نے مختلف سینٹرز کا دورہ کیا، والٹن روڈ سنٹر سے جعلی امیدوار پکڑا گیا۔
چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ کالج میں بنے سینٹر پر خفیہ اطلاع کی بنا پر انسپکشن کی،امیدوار کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے۔
میسم علی کی جگہ ایک جعلی امیدوار پیپر دے رہا تھا، بوٹی مافیا اور نقل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔