ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کیلئے شرائط بتا دیں

 کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کیلئے شرائط بتا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ایک انٹرویو میں  ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر بھارت 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں فائنل میں پہنچے اور ہم گولڈ میڈل کے لیے  کھیل رہے ہوں تو میں شاید ایک میچ کے لیے  ریٹائرمنٹ واپس لے لوں،  میری خواہش ہے کہ میڈل جیتوں اور پھر گھر واپس چلا جاؤں۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے جون 2024 میں بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،  دوسری جانب  128  سال بعد اولمپکس میں  کرکٹ کو شامل کیا جا رہا ہے،2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 36 سالہ کوہلی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 5 میچوں میں 54.50 کی اوسط سے 218 رنز بنائے، جس میں پاکستان کیخلاف ان کی سنچری  بھی  شامل ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے 84 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا۔