عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی

عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کرکٹر عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل9کے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ہیرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا، اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں، اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ سپرلیگ کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔