(اشرف خان)بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات سے سونا بھی محفوظ نہیں،فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں1200 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد سوناایک لاکھ30ہزار150روپےتولہ ہوگیا ،10گرام سونا 1072 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 583 روپے کا ہوگیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر مہنگا ہوکر 1942 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔ اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت میں بارہ سو روپے اضافے ہوگیا۔