ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کیا ہے?

sindh house islamabad
کیپشن: sindh house
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کے قیام کے لیے کمپاؤنڈ بنائے گئے ہیں۔ جنہیں سندھ ہاؤس، پنجاب ہاؤس ، خیبر پختونخوا ہاؤس اور بلوچستان ہاؤس کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  چاروں صوبوں کے نام سے منسوب  کمپاؤنڈز کی سیکیورٹی اور انتظام و انصرام بھی متعلقہ صوبائی حکومت ہی کے ذمے ہوتی ہے۔ جس کے لئے متعلقہ صوبوں کی پولیس یعنی  پنجاب ہاؤس میں پنجاب پولیس ، سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس ، بلوچستان ہاؤس میں لیویز یا ایف سی ، خیبر پحتونخوا  ہاؤس میں ایف سی تعینات ہوتی ہے۔

جبکہ دیگر انتظامی عملے کی تعیناتی اس صوبے کے سول سیکرٹریٹ میں موجود اہلکاروں اور افسروں سے کی جاتی ہے جیسے کہ پنجاب ہاؤس میں کمپٹرولر اور اس کے نیچے کے عملہ سول سیکرٹریٹ لاہور سے تعینات کیا جاتا ہے اسی طرح سندھ ہاؤس میں کمپٹرولر اور دیگر عملہ سندھ سیکرٹریٹ کراچی سے تعینات کیا جاتا ہے