سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز، بڑا ایکشن پلان کررہے ہیں، فواد چودھری

federal minister information fawad ch
کیپشن: fawad chaudhary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہوا ہے، حکومت اس سلسلے میں ایک سخت ایکشن پلان کر رہی ہے اور اس لعنت کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

 وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہوا ہے، اطلاعات ہیں کہ وہاں پر بہت پیسہ شفٹ کیا گیا ہے اور وہاں لوگوں کو رکھنے کے لیے، ان کی نگرانی کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سندھ ہاؤس ہے، ہم اس پر ایک بڑا ایکشن پلان کر رہے ہیں۔