گاڑی کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: Car Buyers Good News
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گاڑی خریدنا سب کا خواب ہوتا،لیکن مہنگائی کے اس دور میں یہ ہر کسی کی پہنچ میں نہیں رہی۔تاہم سوزوکی  گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے،سیلز ٹیکس میں 5 فیصدکمی کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کی منظوری دے  دی گئی  جس کے بعد قیمت میں کمی سے شہریوں کا گاڑی خریدنے کا خواب پورا ہو سکے گا۔

اس حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ  ٹیکس میں کمی کی منظوری صدر عارف علوی نے دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر 24 شکایات درج کروائی گئی تھیں جس کے بعد صارفین کو پانچ فیصد اضافی ٹیکس واپس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جس سے گاڑی خریدنے والوں کی بڑی مشکل حل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت اور خریداری کیلئے اپنے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ نے مزید ٹیکس لگانے کے بجائے رعایت میں توسیع کی ہے۔