(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرواداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں۔ مداح بھی ان کے ڈرامے اور فلمیں اپنی مصروفیات سے وقت نکالتے دیکھتے نظر آتے ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بچے نے ان کے ساتھ ایسی حرکت کی کہ وہ غصے میں آگئیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نیلم منیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں ہوتاہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلموں دونوں پلیٹ فارمزپر اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپناگروید بنایا۔خوبرواداکارہ کے ٹی ڈراموں کی بات کی جائےتو ناظرین نے ان کو کافی پسند کیا جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی سپرہٹ فلموں دیں جو کہ سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔
نیلم منیر اکثر سوشل میڈیا پرمتحرک رہتی ہیں گزشتہ دنوں انسٹاگرام ایک ویڈیومنظر عام پر آئی جس میں ان کے ہمراہ ایک چھوٹے بچے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بچہ فیڈر میں موجود پانی اداکارہ کے سر پر پھینک رہا ہے۔ بچے کی اس حرکت پر نیلم منیر نے حیرانگی کا اظہار کرتےسخت لہجے میں کہا' سردار خان' ۔
اداکارہ نیلم منیر نے پشتو زبان کا لفظ استعمال کرتے بچے کو خبردار کیا جس پر ان نے ہاں میں جواب دیاپھر پانی پھینکا۔ جس پر اداکارہ نے کہا' یااللہ'۔اداکارہ نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بنےمختلف پیجز پر بھی وائرل کو اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram