انسانیت مرگئی،دوالینےآئی خاتون درندگی کانشانہ بن گئی

انسانیت مرگئی،دوالینےآئی خاتون درندگی کانشانہ بن گئی
کیپشن: Lahore Crime News
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہورمیں خواتین سےزیادتی اور بدسلوکی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چلڈرن ہسپتال میں دوالینےآئی خاتون درندگی کانشانہ بن گئی۔ہسپتال کےباہرسےکارسواروں نے خاتون کوکمسن بیٹی سمیت اغوا کیا۔اغواکار خاتون کو کاہنہ لے جاکرزیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔

خاتون نے اپنی مددآپ کے تحت ملزمان کے چنگل سے خود کو بچایا اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔ خاتون نے بتایا کہ اغواکار نشے کی حالت میں تھے اسی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ بھاگنے میں کامیاب ہوسکی۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔