پیپلزپارٹی نےڈیل اورپی ڈی ایم میں اختلافات کا تاثر مسترد کردیا

 پیپلزپارٹی نےڈیل اورپی ڈی ایم میں اختلافات کا تاثر مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیپلزپارٹی نےکسی بھی ڈیل اورپی ڈی ایم میں اختلافات کاتاثرمستردکردیا،  نیئربخاری نےکہا ڈیل ہوتی توکیایوسف رضاگیلانی ہارجاتے؟  راجاپرویزاشرف نےکہاپی ڈی ایم متحدہے، لانگ مارچ کےساتھ استعفوں کوجوڑاگیا تومشاورت کیلئےوقت مانگا۔

کسی سےکوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،  پیپلزپارٹی نےتمام ترافواہوں کومستردکردیا۔ پیپلزپارٹی کےسیکریٹری جنرل نیئربخاری نےکہاڈیل ہوتی تو کیایوسف رضاگیلانی ہارجاتے؟ نیئربخاری نےکہا پی ڈی ایم متحداورپیپلزپارٹی اس کاحصہ ہے۔

انہوں نےکہاپی ڈی ایم کامتفقہ معاہدہ اب بھی موجودہے۔ لانگ مارچ کےساتھ استعفےدینےکامعاہدہ نہیں تھا۔ استعفوں کےبعدکیاہوگا، اس سوال پرمطمئن نہیں کیاجاسکا۔ سیکریٹری جنرل نےکہ پیپلزپارٹی سی ای سی کااجلاس بلاکراستعفوں سےمتعلق رائےدےگی۔
پیپلزپارٹی رہنماراجاپرویزاشرف نےوضاحت دی کہ لانگ مارچ کی تیاری مکمل تھی، مارچ کےساتھ استعفےکی بات کی گئی تومشاورت کیلئےوقت مانگا۔ سندھ کےوزیراطلاعات ناصرحسین شاہ نےکہالانگ مارچ کوکبھی بھی استعفوں سےمشروط کرنےکافیصلہ نہیں ہوا۔ استعفےدینےسےاٹھارہویں ترمیم خطرےمیں پڑجائےگی۔
صوبائی وزیرتعلیم سعیدغنی نےکہا پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہےاوررہے گی۔ پی ڈی ایم کےایکشن پلان میں لکھاہےکہ بوقت ضرورت استعفےبھی دیئےجائیں گے، استعفوں سےپہلےپارلیمنٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دیناچاہئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer