حسن علی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

حسن علی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا اور زمبابو ے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے ایک کھلاڑی کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز حسن علی پھر سے کورونا میں مبتلا ہوگئے، حسن علی پی ایس ایل میں کورونا کے شکار ہوئے، قرنطینہ میں دو ٹیسٹ منفی آئے، قرنطینہ سے نکلنے کے بعد پھر کورونا ہوگیا۔  حسن علی دورہ جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں شامل ہیں، حسن علی کا اگلا کووڈ ٹیسٹ جمعرات کو ہوگا۔

دوسری جانب اسکواڈ 35 اراکین کے ٹیسٹ منفی آگئے،  منفی رپورٹ والے کھلاڑی 18 مارچ کو لاہور پہنچ جائیں گے۔ قومی ٹیم کا تر بیتی کیمپ 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا مثبت ٹیسٹ والے کھلاڑی کا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ کل ہوگا۔  ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی لاہور میں ٹیم کو رپورٹ کرسکیں گے۔ مثبت ٹیسٹ والے کھلاڑی منفی ٹیسٹ آنے کے بعد لاہور پہنچ کر دو روز آئسولیشن میں رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer