ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ق کی بڑی کامیابی

مسلم لیگ ق کی بڑی کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)پنجاب کی سیاسی پچ پر مسلم لیگ ق کی بڑی کامیابی مل گئی، مسلم لیگ ن کےتنویر احمد گوندل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ق  کو سیاسی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی، مسلم لیگ ن کےتنویر احمد گوندل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے،چوہدری تنویر گوندل نے وجاہت حسین کے مقابلے میں الیکشن لڑا،صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری بشیر گوندل نے لیگ میں سمیولیت اختیار کرلی۔

چودھری تنویر گوندل، چودھری بشیر گوندل نےپرویز الہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،سپیکر چودھری پرویز الہٰی کا کہناتھا کہ سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے، مسلم لیگ ن کے اور بھی سیاسی لیڈر رابطے میں ہیں،بلدیاتی انتخاب میں نئے ساتھیوں کو عہدوں ہر لائیں گے۔

،چودھری پرویز الہٰی نے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اجتماعی دعا کی اپیل کی،اللہ تعالی سے توبہ، استغفار کے بعد اجتماعی دعائیں کی جائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام شہری حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer