پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات

پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ انگلش بلے باز ایلکس ہیلز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔

 سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش بلے باز ایلکس ہلیز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ تمام براڈ کاسٹرز کے دو گھنٹے بعد کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے ۔ خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

انگلش بلے باز ایلکس ہیلز پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کا حصہ تھے۔ وہ پاکستان سے روانہ ہونے والے 11 ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

 لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے پی ایس ایل میچز ملتوی فیصلہ کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے ۔ایک غیر ملکی کھلاڑی میں بھی کرونا وائرس کا شبہ ہے ،نام سامنے نہیں لا سکتے ۔ ملتوی ہونے والے میچز اگلے پی ایس ایل سے پہلے ہوں گے.

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل فائیو ملتوی کردیا ہے۔ پی ایس ایل ختم کرنے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کےاجلاس میں کیا گیا. ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کی وجہ سے کھیلنا نہیں چاہتی۔  پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سےآگاہ کردیا۔

 تجزیہ کاروں نے پی سی بی کے اس فیصلے کو درست قدم قرار دیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ہفتہ پہلے منسوخ کردینا چاہیے تھا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ پی سی بی نے درست وقت پر یہ فیصلہ کیا ہے۔شاہدخان آفریدی نے پی ایل ایل منسوخ ہونے پرمایوسی کا اظہار کیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت اور حفاظت سب سے ضروری ہے۔ شاہدآفریدی کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے پی ایس ایل منسوخی کا فیصلہ پہلے لیاجاسکتا تھا۔ شاہدآفریدی نے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کوٹرافی دینے کا مطالبہ بھی کردیا.

پی ایس ایل 5 میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست، کراچی کنگز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود ہے

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔