ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ نے لٹریسی پالیسی 2019 کی منظوری دیدی

 پنجاب کابینہ نے لٹریسی پالیسی 2019 کی منظوری دیدی
کیپشن: City42 - Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب کابینہ نے لٹریسی پالیسی 2019 کی منظوری دے دی، پالیسی کے تحت سرکاری سکولوں میں میعار تعلیم بہتر بنانے میں مدد ملےگی۔

لٹریسی پالیسی سیکرٹری لٹریسی سلمان اعجاز نے تیار کی، ان کا کہنا تھاکہ یہ لٹریسی کے حوالے سے بننے والی پنجاب حکومت کی پہلی پالیسی ہے، اس سے محکمانہ امورمستقل بنیادوں پر چلانےمیں مدد ملے گی، اس پالیسی سے سکولوں کی حالت، بچوں کی حاضری کو بہتر کرنا اور سکولوں سے بھاگے بچوں کو واپس سکولوں میں لانے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پالیسی بنانے سے 100فی صد خواندگی کی شرح حاصل کرنے میں مدد ملے گی، اس کے ساتھ ساتھ تعلیم بالغاں کو عام کیا جاسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer