بھارت کو ایک اور جھٹکا، چین نے شہباز شریف کو بڑی دعوت دیدی

بھارت کو ایک اور جھٹکا، چین نے شہباز شریف کو بڑی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نےملاقات کی، اس موقع پر چینی سفیر نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے نام تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا پارٹی صدر منتخب ہونا آپ کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا اعتراف ہے۔ چینی سفیر نے شہبازشریف کو چین میں ہونے والی انٹرنیشنل پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے تعلقات میں بہت اضافہ ہوا ہے، دونوں سیاسی جماعتیں روایتی دوست ہیں, پارٹی ٹوپارٹی تعلقات بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کریں گے.