ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک  کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی، عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا، وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت ہے جس حد تک ہوا قیمتیں کم کریں گے۔ 

 وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہوگا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، وزیر اعظم کاوعدہ تھا پیٹرول کی عالمی قیمتیں جیسے ہی کم ہوں گی فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

 علی پرویز ملک نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔